jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

عمران خان کو ہٹانے کی اصل وجہ: پیٹرو ڈالر، روس سے تیل کا معاہدہ اور امریکی سازش

عمران خان کو کیوں فوراً ہٹایا گیا؟ پیٹرو ڈالر اور روس سے تیل کے معاہدے کی کہانی

انگریزی تحریر: جسٹس (ریٹائرڈ) ناصرہ جاوید اقبال

عمران خان کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کیوں ہو رہی ہے؟ اور اسے دوبارہ جیل سے کیوں رہا نہیں کرتے؟ میں آپ کو بتاؤں کہ عمران خان نے ایسا کیا جُرم کیا کہ امریکہ کو اُسے فوراً اس کے عہدے سے ہٹانا پڑا اور اگر امریکہ ایسا نہ کرتا تو اسے کس قسم کے نقصانات اٹھانے پڑ سکتے تھے۔

اس کو سمجھنے کے لیے پہلے دو اہم تاریخی اور معاشی تصورات کا احاطہ کرتے ہیں:

1. پیٹرو ڈالر (Petrodollar) کیا ہے؟

یہ 1974 میں شاہ فیصل اور صدر نکسن کے درمیان ایک معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی ذمہ داری یہ تھی کہ اوپیک (OPEC) کے تمام ممالک کو تیل امریکی ڈالر (USD) میں فروخت کرنے پر راضی کرے اور کوئی دوسری کرنسی یا سونا قبول نہ کرے۔ فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی امریکی بینکوں یا فیڈرل ریزرو میں جمع کی جائے گی جس سے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ کسی بھی ملک کو تیل خریدنے کے لیے پہلے ڈالر خریدنا پڑتا ہے اور یہی انتظام امریکی ڈالر کو مضبوط رکھتا ہے۔

بدلے میں سعودی کرنسی ایک ڈالر = 3.75 ریال مقرر کی گئی تھی۔ سعودی معیشت کی حالت جیسی بھی ہو، امریکی ڈالر اور ریال کی شرح یہی رہے گی اور یہی وجہ ہے کہ آج 48 سال بعد بھی ایک ڈالر تین اعشاریہ پچھتر ریال کے برابر ہے۔ دوسرا، امریکہ نے گارنٹی دی کہ آل سعود اقتدار میں رہے گا، حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

امریکہ کی ذمہ داری اس بات کو یقینی بنانا تھی کہ اوپیک ممالک میں سے کوئی بھی اس معاہدے سے کسی صورت باہر نہ نکلے۔ عراق اور لیبیا نے بغاوت کی اور ہم سب جانتے ہیں ان کی حالت کیا ہوئی۔

2. 1953 کا ہندوستانی روپیہ-روبل تجارت کا معاہدہ

1953 میں ہندوستان اور سوویت یونین (روس) کے درمیان ہندوستانی روپیہ-روبل تجارت کا معاہدہ ہوا۔ جس کے تحت روس سے ہندوستانی خریداری کے لیے وہ ہندوستانی روپے میں ادائیگی کریں گے۔ اس سے ہندوستانی روپے کی مانگ میں اضافہ ہوتا رہے گا اور کرنسی مضبوط رہے گی۔ دوئم، ہندوستان سے روسی خریداری کے لیے روسی روبل میں ادائیگی کریں گے۔ اس سے روبل کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے اور کرنسی مضبوط رہتی ہے۔

ایک ہندوستانی بینک روس میں ایک شاخ کھولے گا اور روس کا ایک بینک تجارت کی سہولت کے لیے ہندوستان میں ایک شاخ کھولے گا۔ یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ یہ معاہدہ 1953 میں ہوا تھا جو 1974 میں پیٹرو ڈالر کے معاہدے سے پہلے ہوا تھا۔

عمران خان کا چین اور روس کے ساتھ معاہدے

عمران خان پہلے پاکستانی وزیراعظم تھے جنہوں نے 2019 میں پاکستانی روپے اور چینی یوآن میں لین دین کا چین سے معاہدہ کیا۔ اس معاہدے میں سیمی کنڈکٹر، ٹرانسفارمرز، نشریاتی آلات اور الیکٹرونکس آلات شامل تھے۔ اگرچہ امریکہ اس سے خوش نہیں تھا، لیکن وہ چپ رہا کیونکہ اس میں تیل کا لین دین شامل نہیں تھا۔

تاہم، عمران خان نے 2022 میں تیل کے لیے پاکستانی روپے اور روسی روبل کا معاہدہ کرنے کے بالکل قریب تھا۔ یاد رکھیں پیٹرو ڈالر کا معاہدہ 1974 کا ہے۔ امریکہ پاکستان کے اس معاہدے کو کبھی قبول نہیں کرسکتا تھا کیونکہ اگر دوسرے ممالک بھی اس کی پیروی کرتے ہیں تو ڈالر کمزور ہو جائے گا، امریکی معیشت میں گراوٹ آجائے گی اور وہ مزید سپر پاور نہیں رہے گا۔

امریکہ کو عمران خان کو ہٹانا کیوں پڑا؟

اگر عمران خان ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتا تو اگلے الیکشن ہارنے کی قیمت پر بھی پاکستان امریکی غلامی سے نکل آتا، اسی لیے امریکہ کو اسے فوری طور پر ہٹانا پڑا۔ اس کے علاوہ امریکہ کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔

عمران خان کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ وہ ابھی تک صدام حسین اور معمر قذافی کے پاس نہیں پہنچا، جس کی حتی المقدور کوششیں جاری ہیں۔

پاکستان کا IMF سے نجانے کا راستہ

اگر عمران خان دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوتا ہے اور اپنی دوسری مدت میں وہ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو روپے کی یہ مسلسل قدر میں کمی رک جائے گی۔ پاکستان IMF کو ادائیگی کرنا شروع کر دے گا اور تبادلوں کی شرح بحال ہو جائے گی اور پاکستان دو سے تین سال میں آئی ایم ایف (IMF) اور ورلڈ بینک کی غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکے گا۔

سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر حب الوطنی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی اور اپنی آئندہ نسلوں کیلئے سوچیں۔ یہی سب کچھ اگر موجودہ حکومت کر لے تو ملک خوشحال ہو سکتا ہے۔

آپ کو خدا کا واسطہ ہے کہ اس تحریر کو سچا مسلمان اور محب وطن بن کر سوچیں، 40 سال سے منافقت کی سیاست سے ہٹ کر سوچیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More