عمران خان کے صاحبزادوں کا ”اسکائی” پر انٹرویو، ہیڈ کوچ کا لاعلمی کا اظہار
کیا پی سی بی نے انگلش بورڈ سے شکایت کی ہے؟، سوال …مجھے نہیں معلوم،سرفراز احمد کا جواب
لندن (سپورٹس نیوز)لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلمان کا انٹرویو کے حوالے سے پریس کانفرنس میں جب پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ اس متعلق ہمیں کچھ علم نہیں۔
کیا پی سی بی نے اس متعلق انگلش بورڈ سے شکایت کی ہے؟، سرفراز احمد بولے مجھے نہیں معلوم،میرے علم میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
جب ہیڈ کوچ سے سوال ہوا کہ کھانے کے وقفے کے بعد انٹرویو کو لے کرٹیم نے میدان میں نا آنے سے متعلق سوچا، تو سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، ہم تو معمول کے مطابق کھانے کے وقفے کے بعد فیلڈ میں آنے کی تیاری کر رہے تھے۔