Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

آج کا پاکستان مضبوط اور دفاع ناقابل تسخیر ہے: مریم نواز

لاہور: (اے ایف بی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان مضبوط اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

انہوں نے یوم دفاع اور شہدائے پاکستان کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں، ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پاک فوج کے افسران، جوان، شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں کی سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آپریشن رد الفساد میں فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے نئے معیار قائم کیے اور آج وطنِ عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!