jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پشاور انڈر-21 گیمز کے لئے مرد اور خواتین تھرو بال ٹیموں کے چنا ئوکے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز 13 اکتوبر کو ہونگے

اسلام آباد (ای این آئی)پشاور انڈر-21 گیمز کے لئے مرد اور خواتین ٹیموں تھرو بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 13 اکتوبر کوپشاور میں ہونگے۔ خیبرپختو نخوا تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔مردوں کی ٹیم کے چنا کے سلسلہ میں ٹرائلز 13 اکتوبر کو طمہاس فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں جبکہ خواتین ٹیم کے چنا ئوکے سلسلہ میں ٹرائلز 14 اکتوبر کو صبح دس بجے گورنمنٹ سٹی گرلز کالج، گلبہار پشاور میں ہونگے اور ٹرائلز میں یکم جنوری 2026 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز ہونگے۔ منتخب ٹیم پشاور میں 23 سے 26 نومبر تک کھیلی جانے والی انڈر-21 گیمز میں شرکت کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More