jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ای سی بی کا وائٹ اور ریڈ بال کوچنگ اسٹاف کا اعلان

لندن (اے ایف بی)انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے وائٹ اور ریڈ بال کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔وائٹ بال ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کے ساتھ باقی کوچز کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ای سی بی کے مطابق سارہ ٹیلر، جیتن پٹیل، ٹم ساتھی اور کیون پیٹرسن وائٹ بال کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے ریڈ بال ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ کے ساتھ باقی کوچز پینل کی تقرری کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ای سی بی کے مطابق ریڈبال میں رچرڈ ڈاسن، مارکس ٹریسکوتھک، جیمز فوسٹر، ایرک سائمنز ریڈ بال کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مائیکل یارڈی ایلیٹ نیشنل بیٹنگ لیڈ، رچرڈ ڈاسن ایلیٹ نیشنل اسپن بولنگ لیڈ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ٹرائے کولی ایلیٹ نیشنل پیس بولنگ لیڈ مقرر کیے گئے ہیں۔ ای سی بی کے مطابق نیا کوچنگ اسٹاف آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More