jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

معاذ صداقت باصلاحیت‘ 360 ڈگری بیٹر ہیں‘ ایان بشپ

جمیکا (اے ایف بی)ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ایان بشپ نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ پر پاکستان کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں 360 ڈگری بیٹر قرار دیا ہے۔ ایان بشپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں معاذ صداقت کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا کنگز مین کی جانب سے کھیلتے ہوئے معاذ صداقت کی صلاحیت دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔انہوں نے لکھا ہے کہ نوجوان بلے باز کی اچھی فارم پاکستان کے لیے بھی برقرار ہے اور میں ان کے کامیاب مستقبل کے لیے خواہاں ہوں۔ایان بشپ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں معاذ صداقت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اچھا 360 ڈگری بیٹر قرار دیا۔یہاں یہ واضح کرنا اہم ہے کہ 360 ڈگری بیٹر سے مراد ایسا بلے باز ہے جو میدان کے مختلف حصوں میں مختلف انداز سے شاٹس کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More