jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

دفاع وطن کے جذبہ سے سرشار پاک فضائیہ دشمن کودندان شکن جواب دینے کیلئے ہمیشہ ہر وقت تیار

اسلام آباد(جہان امرو ز نیوز) دفاع وطن کے جذبہ سے سرشار پاک فضائیہ دشمن کودندان شکن جواب دینے کیلئے ہمیشہ ہر وقت تیار ہے۔

معرکۂ حق میں پاک فضائیہ نے جرات وبہادری کی وہ نئی تاریخ رقم کی جس کی ہیبت پوری دنیا نے محسوس کی۔

معرکہ حق سے قبل پاک فضائیہ نے 3 روزہ بھرپور جنگی مشقوں “ضربِ حیدری” کا آغاز کیا۔ ان مشقوں کا مقصد پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو حتمی شکل دینا اور کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا تھا۔

مشقوں میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 سمیت مختلف لڑاکا طیاروں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر پاک فضائیہ نے آپریشنل ایئر بیسز کو فعال کیا۔

جنگی طیاروں کی تعیناتی کا مقصد مسلح افواج کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنا اور بھارت کو ممکنہ مہم جوئی کے سنگین نتائج سے خبردار کرنا تھا۔ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ وہ رافیل جیسے کسی بھی جدید طیارے کو تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاک فضائیہ نے مشقوں اور اسٹریٹجک حکمت عملی سے دشمن پر واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیاروں کو فضا میں تباہ کر کے دفاعِ وطن کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More