لاہور( بزنس نیوز) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے ،ریسرچ اور بیج ٹیکنالوجی پر بھرپور توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کے تحت ریسرچ بیسڈ جوائنٹ وینچرز اور نئی اقسام کے تصدیق شدہ بیج متعارف کرانے پر کام جاری ہے،مختلف زرعی تحقیقی اداروں کے مشاہدات اور تجربات سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ معیاری اور تصدیق شدہ بیج زرعی پیداوار میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں۔

ہمسایہ ملک چین کی ہائبرڈ بیج ٹیکنالوجی اور جدید ریسرچ ماڈلز کا تفصیل سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے جس کے بعد مقامی سطح پر مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کئے جا سکتے ہیں۔

انہوںنے کسانوںسے اپیل کہ وہ صرف تصدیق شدہ بیج استعمال کریں ،پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج بہتر پیداوار دے رہے ہیں،غیر معیاری بیج کسان کی محنت اور سرمایہ دونوں کو متاثر کرتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث روایتی بیج اب پہلے جیسی پیداوار نہیں دے رہے اس لیے کسانوں کو چاہیے کہ وہ تحقیق شدہ اور تصدیق شدہ بیج استعمال کریں تاکہ فصل کے نقصانات کم ہوں۔

معیاری بیج کے مربوط انداز میں استعمال سے پاکستان کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *