گلگت بلتستان(قومی خبر)گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے12شگر میں انتخابی دنگل سج گیا ،10امیدوار میدان میں آ گئے۔

ریٹرننگ آفیسر شگر نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے راجہ اعظم خان دو تلواروں کے نشان پر انتخاب لڑیں گے، پیپلز پارٹی کے عمران ندیم تیر، مسلم لیگ ن کے محمد طاہر شگری شیر کے نشان پر قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

اِسی طرح آزاد امیدوار حسن شگری کو میڈل ، مجلس وحدت مسلمین کے محمد سعید خیمہ اور آزاد امیدوار عابد علی سورج مکھی جبکہ مہدی علی پنسل کے نشان پر بطور امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *