قومی ہاکی ٹیم انڈر 18 ایشیا کپ 2026 میں شرکت کیلئے جاپان روانہ

اسلام آباد ( اے ایف بی) ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18 ایشیا کپ 2026 میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کراچی سے جاپان کے شہر اوساکا کیلئے روانہ ہوگئی۔

ایونٹ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق آفیشلز و کھلاڑیوں میں محمد قمر ابراہیم (ہیڈ کوچ)،محمد قمر الحق (مینیجر)،ریحان بٹ (کوچ)،محمد عمر بھٹہ (کوچ)،یاسر اسلام (کوچ)،سید ابو زر عمرائو (ویڈیو اینالسٹ)،عدیل اختر (فزیوتھراپسٹ)کھلاڑی میں غلام مصطفی (گول کیپر)، نعمان (گول کیپر)، عبداللہ اعوان، محمد یحیی نجیب،عاصم حیدر، محمد عثمان، محمد زمان، محمد اسنان، حسن اکبر، شاہد اللہ، محمد زنیر، محمد فرحان اسلم، رانا عبد السمیع، عزیر احمد قریشی، عثمان غنی، مزمل سعید، سلمان یاسین,عدیل شامل ہیں ۔

ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے الگ الگ مقابلے ہوں گے۔ مینز ایونٹ کے مقابلوں میں 9 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں انڈیا، کوریا، جاپان، چائنیز تائپے اور قازقستان جبکہ پول بی میں پاکستان، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین شامل ہیں ۔گرین شرٹس اپنے سفر کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف میچ سے کریں گے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ پاکستان بمقابلہ چین 30 مئی (صبح 11:00 بجے)، دوسرا میچ پاکستان بمقابلہ ملائیشیا 31 مئی (دوپہر 3:00 بجے)، تیسرا میچ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش 3 جون (دوپہر 3:00 بجے) کھیلے گا۔

شیڈول کے مطابق گروپ مرحلے کے میچز یکم جون تک جاری رہیں گے، جس کے بعد سیمی فائنلز اور پوزیشن میچز کا مرحلہ شروع ہوگا۔5 جون کو کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 6 جون کو منعقد ہوگا۔

پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی کی زیر نگرانی کیمپ سمیت ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے جبکہ کوچز نے قومی ٹیم کو خصوصی طور کوچنگ کے فرائض انجام دیئے۔

پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی ، ڈپٹی ڈی جی پی ایس بی شاہد الاسلام، پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی ,اولمپین حسن سردار , چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپین سمیع اللہ خان ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ اولمپین طاہر زمان نے ٹیم کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *