jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

تماشہ سیزن 5،جے کڈن کا ثاقب سمیر سے متعلق حیران کن دعویٰ

ثاقب سمیر آگے چل کر گیم پلاننگ سے دوسرے امیدواروں کو حیران کرسکتے ہیں

لاہور( شوبز نیوز) نجی ٹی وی پر جاری رئیلٹی شو تماشہ سیزن 5 سے باہر ہونے والے گلوکار جے کڈن نے اداکار ثاقب سمیر سے متعلق حیران کن دعویٰ کیاہے۔تماشہ سیزن 5 کے امیدوار جے کڈن (جنید)رئیلٹی شو سے باہر ہوگئے ہیں، برطانیہ سے پاکستان آنے والے گلوکار اور ریپر جے کڈن بیماری کے باعث کئی دن تک گیمز میں حصہ نہ لے سکے جس کے بعد انہیں شو سے باہر ہونا پڑا۔

اب جے کڈن نے کہا کہ ثاقب سمیر آگے چل کر اپنی گیم پلاننگ سے دوسرے امیدواروں کو حیران کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ثاقب سمیر میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے، اب تک وہ پرسکون، صابر اور سمجھدار رہے ہیں، وہ خاموش رہتے ہیں اور جب کوئی بات کرتا ہے تب ہی بولتے ہیں لیکن وہ آگے جاکر غصے میں بھی آسکتے ہیں۔

جے کڈن نے دعوی کیا کہ ایک بار جب کوئی انہیں چھیڑے گا تو وہ اپنا اصلی روپ دکھائیں گے۔گلوکار نے کہا کہ میثم خاموش رہ کر اپنی صلاحیتوں کو ضائع کررہی تھیں لیکن اب وہ اچھا کھیلنے کی کوشش کررہی ہیں، تماشہ گھر میں دوسرے امیدوار بھی محنتی ہیں۔

گووندا کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا، اہلیہ نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More