jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ہمایوں سعید میرے پسندیدہ کرش ،ان کا دل سونے کا ہے’ نتاشہ حسین

جب ایک دوسرے کے گھر ہمایوں سعید کو دیکھا تو ہم دوست خوشی سے پاگل ہو گئے تھے’ اداکارہ

لاہور( شوبز نیوز) سینئر اداکارہ نتاشہ حسین نے کہا ہے کہ میرے سلیبرٹی کرش ہمایوں سعید ہیں، میں ان کی کریزی فین ہوں ،ایک دفعہ وہ کسی شوٹنگ کے سلسلے میں آئے تھے اور ہم ایک دوست کے گھر میں ملے تو انہیں دیکھ کر خوشی سے پاگل ہی ہوگئے تھے۔ا

یک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے دوست بھی وہاں موجود تھے اور وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے تھے لیکن ہم یہ سوچ رہے تھے کہ شاید ان میں غرور ہوگا اور وہ ہمارے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار کردیں گے۔

میں نے فیصلہ کیا کہ ان کے پاس جاکر سیلفی کا کہتی ہوں جس پر ہمایوں سعید بخوشی حامی بھرلی اور ہمارے ساتھ تصاویر بنوائیں، ہمایوں سعید نے اسٹار ہونے کے باوجود نخرے نہیں دکھائے، وہ میرے پسندیدہ کرش ہیں اور ان کا دل سونے کا ہے۔

1 Comment
  1. […] ہمایوں سعید میرے پسندیدہ کرش ،ان کا دل سونے کا ہے’ نتاش… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More