کوئٹہ (سٹاف رپورٹڑ)بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ٹرانسپورٹ سروسز معطل رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مسافروں کو تاحکمِ ثانی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنا سفر شروع کرنے سے قبل متعلقہ انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ حکام سے روٹ اور صورتحال کی تصدیق لازمی کر لیں۔
دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس کو بھی معطل رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ٹرین اور روڈ ٹرانسپورٹ کی معطلی کا مقصد مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، جبکہ حالات معمول پر آتے ہی سروسز کی بحالی کا اعلان کیا جائے گا۔