Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

رحیم یار خان: باراتیوں کی ٹرالی اور ٹرالر میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

رحیم یار خان: (اے ایف بی) سردار گڑھ کے قریب باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر میں تصادم کے افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، حادثے میں 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان شیخ زید ہسپتال کے مطابق حادثے میں زخمی 3 افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال میں تاحال طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کی اور عیادت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ریسکیو اور انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آنے کی اطلاعات ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!