ترکیہ میں کوچ اور ٹرک کا تصادم،11افرادجاںبحق
کوچ موٹروے پر داخلی راستے کے قریب حادثے میں تباہ،امدادی کارروائیاں جاری
انقرہ(این این آئی) مغربی ترکیہ میں ایک کوچ ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کی وجہ سے گیارہ افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے، میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ضلع مانیسا کے گورنر کے دفتر نے ایکس پر تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ کوچ بورصہ شہر اور سمندر کے کنارے واقع شہر ازمیر کے درمیان موٹروے پر داخلی راستے کے قریب حادثے میں تباہ ہو گئی۔ترکیہ کے وزیرِ داخلہ مصطفی چیفتچی نے ایکس پر کہا کہ ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہتے ہوئے صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔