ایران بات چیت چاہتا ہے، دیکھنا ہے معاہدہ ہو سکتا ہے؟ ٹرمپ
واشنگٹن (جہان امروز نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور دیکھنا ہے آیا کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکام ایران کے ساتھ مذاکرات میں ان افراد سے بات کر رہے ہیں جو اب با اختیار ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مبنی دو رکنی امریکی وفد اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔


