شہر کے مختلف علاقوں اختر محمد روڈ، شانتی نگر، فقیر محمد روڈ اور میر احمد خان روڈ کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم سیکیورٹی ادارے فوری طور پر حرکت میں آ گئے ہیں۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی Imran Shaukat کے مطابق سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ
ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور مشتبہ مقامات کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ تمام متعلقہ یونٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *