jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان

پشاور(قومی خبر)امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیااس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر پختون خوا سے متعلق سفارتی امور کی ذمے داری اب اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کو منتقل کر دی جائے گی۔

اس فیصلے کو سفارتی عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور وسائل کے مؤثر استعمال کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس تبدیلی کے باوجود پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی ترجیحات برقرار رہیں گی، امریکا خیبرپختون خوا کے عوام اور حکام کے ساتھ روابط جاری رکھے گا تاکہ معاشی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ علاقائی سلامتی مضبوط بنانے کے لیے خیبر پختون خوا کے عوام اور حکام سے روابط جاری رہیں گے، امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے خیبر پختون خوا کے عوام اور حکام سے روابط جاری رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More