jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

بلوچستان، رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز رکھنی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقے میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More