jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

حکومت کا ملک کے79 اضلاع میں رواں ماہ خصوصی پولیومہم منعقد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قومی خبر )حکومت نے ملک کے 79 اضلاع میں رواں ماہ خصوصی پولیو مہم منعقد کرنیکا فیصلہ کیا ہے،مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 18 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گی۔

قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے خصوصی مہم کے اہداف مقررکردیئے،مہم کے دوران 1 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیوسے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے،مئی کی یہ خصوصی پولیومہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائیگی۔

پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کوانسداد پولیوکیقطریپلائیجائیں گے،سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلائے جائیں گے

خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان کے 25 مخصوص اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کوانسداد پولیوکے قطرے پلائے جائیں گے،اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹرکا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More