کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)بلوچستان سمیت ملک بھر میں 18 مئی سے شروع ہونے والی نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)کے مطابق یہ قومی مہم 18 مئی سے 24 مئی تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں تقریبا ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین دی جائے گی، جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اس مہم میں حصہ لیں گے

اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے، جو ملک میں ایک اہم اور حساس ہدف تصور کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق بلوچستان میں دشوار گزار علاقوں اور سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود مہم کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

نیشنل ای او سی نے بتایا کہ یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی جائے گی تاکہ پولیو وائرس کے پھیلا کو مثر انداز میں روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے 10 اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار، خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار جبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

ای او سی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *