jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کیلئے تیار

واٹس ایپ نے اپنا یہ فیچر بیٹا ورژن میں آزمائش کے لیے پیش کر دیا ہے

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک ایسے زبردست فیچر پر کام کر رہی ہے جس کا صارفین کو برسوں سے انتظار تھا۔ اب صارفین بغیر چیٹس ڈیلیٹ یا ایپ اَن انسٹال کیے اپنے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر اس وقت کچھ بیٹا صارفین کے لیے واٹس ایپ بیٹا برائے اینڈرائیڈ ورژن 2.26.21.9 میں دستیاب ہے۔

کئی سالوں تک واٹس ایپ صارفین کے پاس اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ ہونے کا کوئی سیدھا طریقہ موجود نہیں تھا۔ اس کے لیے صرف ایپ اَن انسٹال کرنا پڑتی تھی، جس سے نہ صرف دوبارہ سیٹ اپ کرنا ہوتا تھا اور صارف کو بے آرامی بھی ہوتی تھی۔

اب واٹس ایپ ایک آسان حل متعارف کرا رہا ہے۔

نئے لاگ آؤٹ فیچر کے ذریعے صارفین وقتی طور پر واٹس ایپ سے الگ ہو سکیں گے جبکہ ان کی چیٹس، سیٹنگز اور لاگ اِن معلومات فون میں محفوظ رہیں گی۔ دوبارہ لاگ اِن کرنے پر سب کچھ ویسے ہی موجود ہوگا اور نئے سرے سے سیٹ اپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یہ اپڈیٹ خاص طور پر اُن افراد کے لیے مفید ہوگی جو کچھ وقت کے لیے میسجنگ سے بریک لی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More