jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات 734 ، لاپتہ افراد کی تعداد 2,498 تک پہنچ گئی

شدید سیلاب اور مٹی کے تودوں کے باعث متاثرہ علاقوں تک رسائی بدستور ایک بڑا چیلنج ہے،ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی

کھٹمنڈو(ویب نیوز)نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات اتوار کی صبح تک بڑھ کر 734 ہو گئی ہیں جبکہ لاپتہ ہونیوالے افراد کی تعداد بھی 2,498 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانوی ٹی وی نے نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں پانچویں روز بھی جاری ہیں اور اب تک 3,700 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔

حکام کے مطابق شدید سیلاب اور مٹی کے تودوں کے باعث متاثرہ علاقوں تک رسائی بدستور ایک بڑا چیلنج ہے۔ نیپال میں 18 ہزار سے زیادہ امدادی کارکن ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ خراب موسم اور دشوار گزار راستے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔حکام نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امداد پہنچانے کا عمل تیز کر دیا ہے اور بعض مقامات پر ریسکیو کے لیے ڈرونز کے استعمال پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

سیلاب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔ نیپال ٹورزم بورڈ کے مطابق 261 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید 320 غیر ملکی تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسکیو کیے جانے والوں میں 167 انڈین، 40 چینی، 8 یوکرینی،4جرمن، 4مالٹا کے شہری اور3امریکی بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More