Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

لاہور ہائیکورٹ،15 سالہ لڑکی کا نکاح غیر قانونی قرار

بچوں کی مرضی اہم لیکن کم عمری کے باعث اسے خود بخود فیصلہ کن نہیں سمجھا جا سکتا،کم عمر بچوں کی شادی کے خلاف قانون کا مقصد بچوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے،عدالتی ریمارکس

لاہور(اے ایف بی )لاہور ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کا نکاح غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس منور اقبال دوگل نے شہری محمد اسلم کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔درخواست گزار نے جسٹس آف پیس کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے مقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بیٹی حنا اسلم کی عمر 15 سال ہے، اس سے زبردستی نکاح کیا گیا۔

عدالت ملزم لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حنا اسلم کا نکاح غیر قانونی قرار دے د یا۔ ہائیکورٹ نے اس شادی کے خلاف نئی ایف آئی آر کی درخواست پر پولیس کو تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے جسٹس آف پیس کا اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ بچوں کی مرضی اہم ہے لیکن کم عمری کے باعث اسے خود بخود فیصلہ کن نہیں سمجھا جا سکتا۔

کم عمر بچوں کی شادی کے خلاف قانون کا مقصد بچوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!