Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشری بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم،درخواستیں نمٹادی گئیں

سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالتی ہدایات پر عمل یقینی بنانے کا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 دن میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(اے ایف بی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے عمران خان اور بشری بی بی کو جیل میں مبینہ قید تنہائی میں رکھنے کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ ہدایات کیساتھ نمٹا دیا۔

علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی جبکہ مبشرہ خاور مانیکا نے بشری بی بی کی قید تنہائی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔اسلام آ باد ہائیکورٹ کے فیصلے میں جیل حکام کو بشری بی بی سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل یقینی بنائیں کہ عمران خان اور بشری بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات کروائی جائے، اور عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کروائی جائے۔

عدالت کے فیصلے میں عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آڈیو ریکارڈ کرکے اس کا غلط استعمال ہو تو یہ سہولت واپس لے لی جائے، بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نصرت بھٹو کیس، بیگم شمیم آفریدی کے فیصلوں کے مطابق درخواستیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالتی ہدایات پر عمل یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ 15 دن میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!