اسلام (اے ایف بی)اسلام آباد میں فائرسیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے پیش نظر ہفتہ وار بازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے فائر سیفٹی قوانین پرعدم عملدرآمد کی وجہ سے ایچ نائن، جی 6 اور جی 10کے ہفتہ واربازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ایچ نائن، جی 6 اور جی 10کے ہفتہ واربازار یکم، 2، 4 اور 6 ستمبر کوبند رہیں گے جب کہ بازاروں کی بندش کی وجہ اسٹال ہولڈرز کی فائر سیفٹی ہدایات پر عدم تعمیل ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہیکہ ایچ نائن ہفتہ واربازارکے دکانداروں کو یکم ستمبر سے مختص اسٹالز پرکاروبار کرنے کی اجازت ہے اور یہ اجازت فائرسیفٹی سے متعلق تمام ہدایات پرسختی سے عملدرآمد سے مشروط ہے۔
انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ اسٹال ہولڈر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔