Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پاکستان، کرغزستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

وزیراعظم کابشکیک میں صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال، قومی ترانے بجائے گئے،کرغزمسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

بشکیک( اے ایف بی)پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف اور کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف نے مشترکہ اعلامیے پر دستحط کئے۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے، اس کے علاوہ لاہور اور کرغز شہراوش کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہوا۔

پاکستان اور کرغزستان کی خارجہ امور کی وزراتوں کے درمیان تعاون کے پروگرام سے متعلق دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں انسٹی ٹیوف آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت، منشیات،نشہ آوراشیا اوراسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت، پی ڈی ایم سی اور کرغز وزارت صحت کے درمیان طبی تعلیم میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت، ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

این ڈی یو اسلام آباد اورکرغزنیشنل انسٹی ٹیوٹ فاراسٹریٹجک انیشی ایٹوزکے درمیان تحقیق کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا،پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

معاہدوں پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو بشکیک آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اورکرغزستا ن کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

کرغز صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات باہمی احترام اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، علاقائی روابط اور تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کونئی بلندیوں تک لیجانا چاہتے ہیں، مشکل وقت میں باہمی تعاون اور یکجہتی دونوں ممالک کی دیرینہ روایت ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہترین میزبانی پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کا شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے دوطرفہ تعاون کو نئی سطح پر لے جائیں گے،، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور شعبہ سرمایہ کاری میں تعاون کی گنجائش موجود ہے،علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

تجارتی حجم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں،دونوں ممالک تجارتی حجم بڑھانے کیلئے قوانین کو مزید آسان بنائیں گے، باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دوطرفہ مذاکرات میں تجارتی تعلقات کیفروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، باہمی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے علاقائی تجارتی راہداریوں اور رابطوں سے استفادہ کریں گیتے ہوئیمعاشی فوائد پہنچائیں گے، امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کوچھوئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس سی اوسربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پرکرغزستان کی قیادت قابل تحسین ہے۔ایس سی او سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد کرغز قیادت کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایس سی او پلیٹ فارم سے علاقائی رابطے، پائیدار ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کا حصول ناگزیر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Click to listen highlighted text!