کوئٹہ

کوئٹہ، لنک بادینی روڈ پر گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (جہان امروز)صوبائی دارالحکومت کے علاقے لنک بادینی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمرجنسی سروس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ایدھی سینٹر کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعے کے پیچھے چھپے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *