jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

معرکہ حق، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے والہانہ محبت کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل نیوز) آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے وطن سے والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ دشمن کی کوئی بھی چال، فریب یا دھوکہ دہی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، ہم سرحدوں سے دور سہی مگر ہمارے دل ہمیشہ وطن کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، ہماری پہچان صرف پاکستان ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہر مشکل اور ہر طوفان میں ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی مادروطن سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ قوم متحد اور ناقابلِ شکست ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More