کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )کچے کے ڈاکوں کی قید میں موجود 11 سالہ معصوم بچی بحفاظت بازیاب ہو گئی ہے، جس کے بعد بچی کے اہلِ خانہ اور پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، معصوم بچی کے اغوا کے خلاف کوئٹہ اور دیگر پشتون علاقوں سے غیرتِ قومی کے تحت سینکڑوں مسلح افراد پر مشتمل ایک بڑا قبائلی قافلہ کچے کے دور افتادہ اور خطرناک علاقوں کی جانب روانہ ہوا تھا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح قبائلی لشکر اور قافلے کے کچے کی حدود میں پہنچنے اور وہاں کیے جانے والے ٹھوس اقدامات و دبا کے باعث اغوا کاروں کو پیچھے ہٹنا پڑا، جس کے نتیجے میں یہ کوششیں رنگ لے آئیں اور بچی کو بحفاظت ڈاکوں کے چنگل سے آزاد کروا لیا گیا۔

بچی کی بحفاظت واپسی پر قبائلی عمائدین اور شہریوں نے شدید مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس یکجہتی اور مشترکہ جدوجہد کو مظلوم کی حمایت میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *