jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ضلع زیارت میں منگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر دہشت گرد حملہ ،عدالتی انکوائری کمیشن نے معلومات و شہادتیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کوئٹہ(سٹاف رپورٹڑ) ضلع زیارت میں منگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر دہشت گرد حملے اور پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے المناک نقصان کے حوالے سے عدالتی انکوائریمندرجہ بالا موضوع کے حوالے سے مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24.08.2026 کو معزز انکوائری کمیشن، جو ضلع زیارت میں منگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر دہشت گرد حملے اور پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے المناک نقصان کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، نے ایک حکم جاری کیا ہے، جو معلومات اور ضروری کارروائی کے لیے منسلک ہے۔2۔ معزز کمیشن کے حکم کی روشنی میں معلومات/شہادتیں جمع کرانے اور رجسٹریشن کے لیے مقررہ آخری تاریخ، یعنی 28.08.2026 کو دفتری اوقات کے دوران، بڑھا کر 03.09.2026 دفتری اوقات تک کر دیا گیا ہے۔

اس مدت کے دوران تمام متعلقہ افراد، خواہ براہِ راست یا بالواسطہ طور پر، بشمول شہید پولیس اہلکاروں کے قانونی ورثاء /قریبی رشتہ دار، زخمی افراد، نیز عام عوام میں سے وہ تمام اشخاص جن کے پاس مذکورہ واقعہ/حملے سے متعلق کوئی معلومات موجود ہوں، بالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور افسران جو مذکورہ واقعے کے وقت کسی ڈیوٹی پر مامور یا کسی بھی حیثیت سے متعلق تھے، نیز ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران، اور دیگر تمام دلچسپی رکھنے والے افراد جن کے پاس کوئی معلومات، ٹھوس مواد یا شواہد موجود ہوں یا جو کسی متعلقہ حقیقت کے بارے میں بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہوں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نام اور مکمل کوائف، موجودہ و مستقل پتہ، رابطہ نمبر اور شناختی کارڈ (CNIC) کی نقل کے ساتھ رجسٹرار/سیکریٹری، انکوائری کمیشن کے دفتر میں، جو احاطہ ہائی کورٹ ہالی روڈ، کوئٹہ میں واقع ہے، حاضر ہو کر اپنا نام رجسٹر کروائیں، تاکہ ان کی فراہم کردہ معلومات/مواد معزز انکوائری کمیشن کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More