jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

کوئٹہ، بلوچستان بورڈ کا میٹرک امتحانات 2027 کے لیے فارم اور فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری

سنگل فیس کے ساتھ 2 ستمبر، ڈبل فیس 18 ستمبر اور ٹرپل فیس کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 مقرر

کوئٹہ(ایجوکیشن نیوز)بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کے لیے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق امیدوار بغیر کسی لیٹ فیس کے اپنے امتحانی فارم اور فیس 2 ستمبر 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔

بورڈ انتظامیہ نے مزید کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد امتحانی فارم ڈبل فیس کے ساتھ 18 ستمبر 2026 تک جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 30 ستمبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

تمام متعلقہ اداروں اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی مراحل میں کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے وقت مقررہ پر اپنی فیس اور فارم کی جمع آوری یقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More