Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

صدرٹرمپ نے ایران کیخلاف جاری جنگ میں ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا

ایران مکمل شکست کھا چکا ، تو اب جب میں انہیں شکست دے چکا ہوں اور اس کے بعد اس پر ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کروں؟ یہ کتنا احمقانہ سوال ہے،امریکی صدر کی صحافی پر تنقید

واشنگٹن(اے ایف بی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں فیصلہ کن ضرب لگانے کیلئے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اوول آفس میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا وہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرا سکتے ہیں؟ اس سوال پر ٹرمپ نے صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں ایسا کبھی نہیں کہوں گا، لیکن جواب ہاں ہے، میں اسے مسترد کرتا ہوں، اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ دراصل احمقانہ سوال ہے۔

ایران مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے، تو اب جب میں انہیں شکست دے چکا ہوں اور اس کے بعد اس پر ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کروں؟ یہ کتنا احمقانہ سوال ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ انسانیت کے خلاف جرائم پر ایران کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ایران نے حکومت مخالف ایک لاکھ سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں فوجی اڈے پر حملوں کے جواب میں ایران پر سخت حملوں کی دھمکی دی تھی۔ فاکس نیوز کو ئدیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اردن میں ایرانی حملوں کے جواب میں سخت رد عمل دیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!