Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہیں، شزا فاطمہ

پاکستان میں سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے،وفاقی وزیر کا ریاض میں تقریب سے خطاب

ریاض(اے ایف بی)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل نیشن کے وژن پر عمل پیرا ہے، عصر حاضر میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی ناگزیر اہمیت اختیار کرچکی ہے۔

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے ریاض میں لیپ فائیو 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا رہا ہے، جبکہ آئی ٹی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات بھی کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لئیدیرپا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بیرونی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

شزہ فاطمہ کے مطابق پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت ڈیجیٹل گورننس پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!