Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر قواعدوضوابط کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن نے تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو ڈی لسٹ کردیا

اسلام آباد(اے ایف بی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر قواعد پورے نہ کرنے پر مزید دو سیاسی جماعتوں تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو ڈی لسٹ کردیا، دونوں جماعتوں کو انتخابی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کی بنیاد پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کو سیاسی جماعتوں سے متعلق مقررہ قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا، دونوں جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات سمیت دیگر ضروری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لئے مقررہ قواعد کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر قانونی تقاضوں کی تکمیل ضروری ہے،

مقررہ قواعد پر عمل نہ کرنے کے باعث تحریک اتحاد اور فریڈم موومنٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔الیکشن کمیشن نے دونوں سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!