کوئٹہ (جہان امروز نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں “کتاب گاڑی” اور “سائنس کی سواری” کے ذریعے علم کی شمعیں روشن کرنے کا اقدام خوش آئند ہے۔

سرفراز بگٹی نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ کتاب گاڑی” اور “سائنس کی سواری” امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی جس سے بچوں کی تعلیم سے وابستگی میں اضافہ ہوا، موبائل سکولز کے طور پر شروع ہونے والا منصوبہ چلتی پھرتی لائبریری درس و تدریس اور جدید “سائنس کی سواری” میں تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل سائنس لیب تعلیمی سہولیات سے محروم علاقوں میں سائنسی سوچ، تجسس اور سیکھنے کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے لگی ہے، ایسے تخلیقی اور باہمت اقدامات بلوچستان کے روشن اور تعلیم یافتہ مستقبل کی مضبوط ضمانت ہیں۔

سرفراز بگٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ اور بچوں کو جدید علوم سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، یہ اقدام سکولوں میں بچوں کے داخلے کی مہم کو بھی مؤثر انداز میں تقویت دے رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *