jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

چوہدری سالک حسین کی دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کردی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے خلیجی ممالک میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کی اور کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے روزگار محفوظ ہیں،دبئی سے کوئی بھی پاکستانی ڈی پورٹ نہیں ہوا۔

چوہدری سالک حسین نے امید ظاہر کی کہ خلیج سمیت بیرونی ممالک میں پاکستانیوں کے لئے ملازمت کے مواقع میں بہتری آئے گی،پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں، نئی مارکیٹس سے بیرون ملک پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More