کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )سیکیورٹی فورسز نے واشک کے علاقے میں دالبندین کوئٹہ روٹ پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 26 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، دالبندینکوئٹہ روٹ پر موجود چیک پوسٹ سے بچ کر نکلنے کی کوشش کرنے والی دو مشکوک گاڑیوں کو سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے روک لیا، جن کی تلاشی لینے پر ان میں سوار بچوں سمیت 26 افغان باشندے برآمد ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ ایک منظم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا، جسے پاکستان سے ایران اور پھر ترکی کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ پہنچایا جانا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایسے نیٹ ورکس کے خلاف ادارے ہائی الرٹ ہیں اور گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اس گھنانے کاروبار میں ملوث اصل سرغناں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ علاقے میں اسمگلروں کے خلاف کریک ڈان اور نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *