Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

ایرانی وزیر خارجہ کا جنگ کے امریکا پر منفی معاشی اثرات پر طنز

تہران (انٹرنیشنل نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ٹریژری بانڈز پر بڑھتے ہوئے شرح منافع کے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے ایران جنگ کے امریکا پر پڑنے والے منفی معاشی اثرات پر طنز کیا۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکیوں کو بتایا جا رہا ہے کہ انہیں ایران کے خلاف خود سے چھیڑی گئی جنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے، امریکا میں مہنگے پیٹرول اور اسٹاک مارکیٹ کی بات نہ بھی کی جائے، تو اصل تکلیف اس وقت شروع ہوگی جب امریکا کے قرض میں اضافہ ہوگا اور مارگیج کی شرح بڑھے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں گاڑیوں کی قسطوں پر ڈیفالٹ کرنے والوں کی شرح پہلے ہی گزشتہ 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جبکہ اس سب سے بچا جا سکتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!