دبئی (انٹر نیشنل نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں ابوظبی کے نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے حملے کی تصدیق بھی کردی۔

حکام کے مطابق براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملے سے آگ بھڑک اٹھی تھی، سعودی بارڈر کے قریب الظفرہ میں قائم پلانٹ کے جنریٹر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ ریڈیولوجیکل سیفٹی لیول مکمل محفوظ قرار دے دیے گئے، ابوظبی براکہ پلانٹ کے تمام یونٹس معمول کے مطابق فعال ہیں۔حکام کے مطابق ابوظبی براکہ پلانٹ عرب امارات کی 25 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے، پلانٹ 5.6 گیگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *