پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید الاضحیٰ کے اجتماعات ہوئے، جن میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعائیں کی گئیں۔
نمازِ عید کے بعد شہری سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی میں مصروف رہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عید ادا کی، شہریوں اور کارکنوں سے عید ملی، اور ملک کی یکجہتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
