Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پاکستان میں یومِ تکبیر؛ وزیراعظم اور مسلح افواج کے دفاعی عزم کے پیغامات

پاکستان میں آج 28 مئی کو یومِ تکبیر منایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن تھا، جب پاکستان نے ایٹمی قوت بن کر جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اسی موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت نے بھی قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو خطے میں امن، استحکام اور مؤثر دفاع کی ضمانت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے عزم دہرایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!