Welcome to jahan-e-imroz   Click to listen highlighted text! Welcome to jahan-e-imroz
jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پاکستان نے تیل کے ذخائر بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا

مشرقِ وسطیٰ اور آبنائے ہرمز کی کشیدگی کے بعد پاکستان نے توانائی تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رائٹرز کے مطابق حکومت اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزروز اور bonded commercial storage کا فریم ورک تیار کر رہی ہے، کیونکہ پاکستان کے تقریباً 90 فیصد تیل اور LNG درآمدات آبنائے ہرمز سے گزرتی ہیں۔ منصوبے کے تحت غیر ملکی سپلائرز پاکستان میں کمرشل فیول اسٹاک رکھ سکیں گے، جبکہ حکومت جون 2026 تک bonded storage framework فائنل کرنا چاہتی ہے۔

اس منصوبے کی فنڈنگ کے لیے 10 روپے فی لیٹر fuel levy سے آمدن استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے سالانہ تقریباً 700 ملین ڈالر حاصل ہونے کا اندازہ ہے۔ حکومت refineries اور oil marketing companies کے لیے minimum crude اور fuel inventories لازمی بنانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Click to listen highlighted text!