راولپنڈی (سپورٹس نیوز)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز (آج) ہفتہ سے راولپنڈی میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پہلا ون ڈے انٹرنیشنل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پاکستان اپنے ایک ہزارویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گا،تمام میچز شام ساڑھے چار بجے پاکستان وقت کے مطابق شروع ہوں گے

،شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم جبکہ جوش انگلس آسٹریلیا ٹیم کی قیادت کریں گے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں،پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پی سی بی پہلی بار پاکستان میں ”PCB Live”کے ذریعے میچز کی لائیو سٹریمنگ کرے گا،شائقین پاکستان میں پی ٹی وی سپورٹس پر بھی میچز براہ راست دیکھ سکیں گے

عامر سہیل، رمیز راجہ، بازید خان، عروج ممتاز اور گریگ بلیوٹ کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ پاکستان کا ایک ہزارواں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا ہمارے لیے ایک خاص لمحہ ہے، آسٹریلیا دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور مقابلے ہمیشہ سخت ہوتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کی ہے اور سب جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے ساتھ گزشتہ دو ون ڈے سیریز میں کامیابی سے ٹیم کا اعتماد بلند ہے، راولپنڈی اور لاہور میں شائقین کی سپورٹ ہمیشہ کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *