jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، محمود اچکزئی

چمن (نمائندہ خصوصی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی خطے میں امن و ترقی کی ضمانت بن سکتے ہیں، سرحدی علاقوں میں ٹریڈ فری زون قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک کو سیاسی و انتظامی مسائل سے نکالنے کا واحد حل 73 کے آئین کی بحالی میں ہے، منتخب پارلیمنٹ کو ہی طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنا ہوگا۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ قبائل کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ٹیکس میں رعایت دینے کی ضرورت ہے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقوام کو برابری کے حقوق دینے کی ضرورت ہے، چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More