دکی میں یارو شہر کراس کے قریب چمالنگ تک زیرِ تعمیر سڑک پر زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کی موٹر گریڈر مشینری کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)کے پھٹنے سے ہوا، جسے شرپسند عناصر کی جانب سے بجری اور کنکریٹ کے اندر چھپا کر نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گریڈر متاثر ہوا ہے جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ سڑک کی تعمیر کرنے والی کمپنی کی مشینری پر اس سے قبل بھی متعدد بار ایسے حملے کیے جا چکے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *