دھماکے کے بعد آمدورفت متاثر، متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ

ضلع ہرنائی کے علاقے طور خام تنگی میں بارودی دھماکے کے نتیجے میں رابطہ پل تباہ ہو گیا، جس کے باعث علاقے کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے پل کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ نقصان کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام کی جانب سے مزید تحقیقات اور ضروری کارروائی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *