jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

پنجگور، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلا ک

پنجگور(آئی ایس پی آر) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کلی سوران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہلاک دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر بڑی دہشتگرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و گولہ بارود، 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں اور آئی ای ڈی ڈیوائس برآمد کی گئی، جبکہ کالعدم تنظیم کا جھنڈا بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد مقامی افراد سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھے، جبکہ وہ خودکش حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کارروائی اور سرچ آپریشن جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More