jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

چمن، شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

دوپہر 1 بج کر 16 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز چمن سے 25 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

چمن (ویب نیوز)چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے یہ جھٹکے دوپہر 1 بج کر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز چمن سے 25 کلومیٹر جنوب مغرب کی سمت میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

خوش قسمتی سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More