jahaneimroz
Chief editor Faizullah Durrani

دکی کے علاقے میں آئی ڈی بم دھماکے میں 3بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا

کوئٹہ(ویب نیوز) دکی کے علاقے میں آئی ڈی بم دھماکے میں 3بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایس پی دکی منصوراحمد بزدار نے بتایا کہ اتوار کو دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں نامعلوم افراد نے ندی میں آئی ڈی بم نصب کررکھا تھا کہ گاڑی گزرنے کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3بھائی رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ پسران سلطان جاں بحق جبکہ ایک شخص عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد زخمی ہوگیا دھماکے سے گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ایس پی منصور احمد بزدار کے مطابق جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد گاڑی میں زمینداری کیلئے جارہے تھے کہ دھماکے کا نشانہ بن گئے ۔

پولیس اور سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More